Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیلی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، جبالیہ کا علاقہ خالی کرنیکا حکم

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، بمباری کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک ہفتے میں 270 بچے شہید ہو گئے جبکہ حالیہ حملوں میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہو گئے ہیں۔

ادھر حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Related posts

سورج کے گرد گردش کرتا دوسرا چاند، زمین کے ساتھ 2083 تک رہے گا، ناسا

Mobeera Fatima

اس بار جے ڈی وینس کی جگہ ٹرمپ پاکستان آئیں گے، مشاہد حسین سید

Mobeera Fatima

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پیپلز پارٹی میں شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment