Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہماری پیش قدمی جاری ، حکومت پولیس کیلئے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لے ، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کر رہے ہیں، حکومت مطلبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کر رہے ہیں ۔ حکومت پولیس کے لیے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ،حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے۔ درباری وزرا جتنی پریس کانفرنسیں کر لیں، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین کی سربراہی میں عوام نے اس بار عمران خان کی رہائی کی مکمل ٹھان لی ہے۔ ریسٹورنٹس اور لاری اڈے تک بند کروا دینا حکومت کی حواس باختگی کا ثبوت ہے۔

Related posts

سونا 200 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 62 ہزار 100 کا ہو گیا

Mobeera Fatima

پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار

admin

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کر دیں

admin

Leave a Comment