Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی ، والدہ نے فرار قیدی بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا کر مثال قائم کر دی

ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار پر ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو سامنے آیا جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔

مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔

جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا ، قیدی کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی رہی کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے اور میں خود اسے آپ کے پاس لے کر آئی ہوں، مہربانی کرنا اور اسے کچھ مت کہنا۔

واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر اس ماں کے کردار کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، شہریوں نے تبصروں میں کہا کہ ایسی مائیں معاشرے کا وقار اور ایمانداری کی روشن مثال ہیں۔

Related posts

چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

Mobeera Fatima

تیل کی قیمت میں مزید اضافے کی صورت میں حکومت کا مختلف آپشنز پر غور

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی سول نافرمانی کا شوق بھی پورا کر لے، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment