Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے ، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام اسلحہ کی سیاست نہیں کرتی، عالم دین کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، ایسا کرنا دہشتگردی ہے۔

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج دارالعلوم حقانیہ کے در و دیوار غمزدہ ہیں، مولانا سمیع الحق کے بعد ان کے بیٹے مولانا حامدالحق کو بھی شہید کر دیا گیا، ایسے لوگ مجاہد نہیں قاتل اور مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حامدالحق کی شہادت پر مجھے احساس ہو رہا تھا کہ یہ حملہ میرے گھر اور مدرسے پر ہوا۔ مجھے کچھ معلومات ملی تھیں کہ دارالعلوم حقانیہ پر آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے، جس پر میں نے ریاستی ذمہ داروں کو کہا تھا کہ ایسا ہوا تو مہنگا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ مدارس اور عالم دین ہمیشہ رہیں گے، میں ایک مولوی ہوں اور مولوی کا بیٹا ہوں، ہم اپنے عقیدے اور نظریے کا تحفظ کریں گے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ خوراک ختم کر دیا

Mobeera Fatima

نشے کی حالت میں اسلحہ رکھنے کا کیس ، جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان انتخابات سے قبل دیامر میں دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment