Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

نسیم شاہ کو 4 کروڑ معاوضے والی دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت سے روک دیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ لیگ کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا، فاسٹ بائولر نے این او سی کے لیے درخواست دی تھی جس کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم میچز کے پیش نظر فاسٹ بائولر کو انجریز سے بچانے کیلئے این او سی جاری نہیں ہوا اور اس حوالے سے انہیں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کا دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فونکس کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، وہ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹگری میں شامل تھے ، ان کا معاوضہ پاکستانی روپے میں لگ بھگ ساڑھے چار کروڑ روپے بنتا ہے۔

Related posts

پیرو: 22 سال سے لاپتا امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش برآمد

Mobeera Fatima

شاہین آفریدی کو دوبارہ قومی ٹیم کی کپتانی مل جائے گی، وسیم اکرم کا عندیہ

Mobeera Fatima

پاکستان سے میچ کھیلوں یا شادی کروں؟ اولی اسٹون پریشان

Mobeera Fatima

Leave a Comment