Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر کا بیل آئوٹ پیکیج تاخیر کا شکار

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کاشکار ہو گئی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 30 اگست تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں ابھی تک پاکستان کا نام شامل نہیں،بورڈ 2 8سے 30 اگست ویتنام سمیت 3 ملکوں کی درخواستوں پرغور کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک موخر کر دی گئی ہے ، جس کی بڑی وجہ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونا قراردیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگا رکھی ہے، پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب، چین کے 4 ارب اور متحدہ عرب امارات کے 3 ارب دالر ڈیپازٹ ہیں۔

حکومت 12 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور، کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کیلئے کوشاں  ہے،پاکستان نے رواں سال کمرشل قرض سمیت 26 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

Related posts

چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ

Mobeera Fatima

سکیورٹی خطرات، پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار فتح، پاک فوج کانوجوان کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment