Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے 648 اسکولوں کو جزوی نقصان ، 34 مکمل تباہ

خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب کے باعث 21 اضلاع میں 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 34 اسکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں 6 اساتذہ، جن میں 4 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 11 طلبہ بھی سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے قبل سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کو فعال کیا جائے گا، اسکولوں کی تعمیر و مرمت پر 6 سے 8 ماہ کا وقت لگے گا تاہم طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونے دینگے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف نے بریت کی درخواست دائر کر دی

admin

ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ، اشتہار باقاعدہ تقرری کیلئے دیا گیا ، ذرائع پی سی بی

Mobeera Fatima

Leave a Comment