Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

نائب صدر کا لاپتہ طیارہ ممکنہ طور پر گر کر تباہ ہو گیا ، کمانڈر ملاوی ڈیفنس فورس

ملاوی ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا لاپتہ طیارہ ممکنہ طور پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

کمانڈر پال ولنٹینو فیری نے بتایا کہ نائب صدر ساؤلوس کلاؤس کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گر کرتباہ ہوا ہے مگر ابھی تک اسے تلاش نہیں کیا جا سکا۔ گھنا جنگل اور دھند ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ہے۔

خیال رہے کہ اس طیارے میں ملاوی کے نائب صدر سمیت 10 افراد سوار تھے ، یہ طیارہ دارالحکومت 10 جون کو لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا اور اڑان کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہو گیا جس کے بعد سے اسے تلاش کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے طے شدہ فضائی سفر بھی منسوخ کر دیا تھا۔

Related posts

ایلون مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

کولمبیا کا فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

admin

افغانستان ، داڑھی نہ رکھنے پر سینکڑوں سکیورٹی اہلکار برطرف ، غیر اخلاقی حرکات پر 13 ہزار افراد گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment