Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیرون ممالک کی شہریت حاصل کرنے والوں کے لئے پاسپو رٹ اور شہریت منسوخ کر دئیے جائیں گے، مراسلے کے مطابق ایسے پاکستانی جودوسرے ممالک میں پناہ لیں گے یا پناہ گزین ہیں کو پاسپورٹ نہیں ملے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک پناہ لینے والے اور ان کی شہریت حاصل کرنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں وزارت خارجہ، پاسپورٹ حکام اور امیگریشن حکام کو مراسلے جاری کردیے گئے ہیں۔دوسرے ممالک میں پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ کی دوبارہ تجدید نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے حساس اداروں کی مشاورت سے کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کیخلا ف کارروائی کرنی ہے۔

وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق یہ حکم نامہ وزارت داخلہ محسن نقوی کے دستخطوں سے جاری کر دیا گیا ہے اب کوئی بھی بیرون ممالک یا یورپ میں اگر وہاں کی شہریت حاصل کرے گا تو اس کے پاسپورٹ اور شہریت کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

Related posts

ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی

Mobeera Fatima

انٹرنیٹ 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا ، وزارت آئی ٹی

Mobeera Fatima

عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کریں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment