Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی کمپنیوں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں ملکی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کے کردار پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیر نے امریکی سرمایہ کاروں کو آئی ٹی سیکٹر اور معدنیات میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین، مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے لیے گیٹ وے کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

معروف امریکی کمپنی فلپ مورس نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک میں جنوبی ایشیا کے نائب صدر اور ڈوئچے بینک کے وفد سے بھی ملاقاتیں کی۔ ملاقات واشنگٹن میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

Related posts

عمران خان سے آج ملاقات کرنیوالے رہنمائوں کی فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے

Mobeera Fatima

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مکہ مکرمہ آمد، مسجد الحرام میں نماز تراویح ادا کی

Mobeera Fatima

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ، پہلے آیئے پہلے پائیے کے تحت منظور تصور ہونگی

Mobeera Fatima

Leave a Comment