انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے مقدمات میں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
اس سے قبل عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ عدالت 5 سو سے زائد ملزمان پیش ہوئے۔
عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور انہیں اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ 9 مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔