Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد شہید، 124 زخمی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 50 فلسطینی شہید اور 124 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘الجزیرہ’ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں صلاح الدین اسکول سمیت اسرائیلی فوج کے 4 حملوں کے نتیجے میں 50 شہری شہید اور 124 زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے انخلاء کی نئی دھمکیوں کے بعد دیر البلاح شہر کے مشرق سے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

قابض فوج نے نئی فوجی کارروائیوں سے قبل علاقوں کو خالی کرنے کے احکامات کے بعد دیر البلاح کے مشرق میں مبینہ انسانی ہمدردی کے علاقے ( نام نہاد سیف زون ) کو کم کر دیا، جو لاکھوں بے گھر افراد سے بھرا ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے جنگجوؤں کی تلاش کے لیے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنایا جارہا ہے۔ اسرائیل نے سرنگوں کا معائنہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنالیا ہے۔

Related posts

پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان جلد متوقع

Mobeera Fatima

سیلابی صورتحال ، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

Mobeera Fatima

پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment