Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟

وفاقی حکومت نے وزیراعظم فیول پیکج 2026 کے تحت ایندھن پر سبسڈی کی مد میں پہلی قسط کے طور پر 1.2 ارب روپے کی رقم ڈیجیٹل طریقے سے 32 ہزار سے زائد مستحقین میں تقسیم کر دی ہے۔

اس اسکیم سے بسوں، ٹرکوں، طویل فاصلے کی گاڑیوں اور ڈیلیوری وینز کے آپریٹرز مستفید ہو رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ادائیگیاں ایزی پیسہ کے ذریعے کی گئیں، جس سے مالی معاونت کی ترسیل کو تیز، محفوظ اور شفاف بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹرک آپریٹرز کو ادائیگی کے لیے یہ پہلا ڈیجیٹل والیٹ پلیٹ فارم ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں ٹینکرز، بسوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھی اس سہولت میں شامل کیا جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنا ہے، جبکہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک فوری پہنچ رہی ہے اور روایتی نقد ادائیگی کے نظام پر انحصار کم ہو رہا ہے۔

Related posts

پاکستان میں گندم کا کاشتکار ڈپریشن کا شکار ہے، کسان رہنما خالد کھوکھر

Mobeera Fatima

آلودگی پر قابو پانے کیلئے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لارہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

مولانا فضل الرحمان کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment