Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کو گرفتاری سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے  ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے نورین نیازی کو ایک ہفتے کے اندر متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

lahore high court

درخواست گزار کے مطابق این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت پیش ہونے پر گرفتاری کا خدشہ ہے، لہٰذا عدالت متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

کیس کا پس منظر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،سرکاری ٹی وی کے مطابق نورین نیازی کے خلاف مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق نورین نیازی نے ایک انٹرویو کے دوران ریاستی اداروں، بشمول مسلح افواج پر جھوٹے الزامات عائد کیے اور معرکہ حق کے دوران افواج پاکستان کی کامیابیوں کو جھٹلانے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نورین نیازی نے جھوٹا بیانیہ پھیلا کر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، بداعتمادی اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، جبکہ ان کے بیانات کا مقصد ریاستی اور دفاعی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کو نان روٹی کی متفقہ قیمت کے تعین کا حکم

admin

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے ، 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

سال 24-2023میں 55ہزار670 کاریں تیار کی گئیں،سروے رپورٹ

admin

Leave a Comment