Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران امریکا کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈی کی گئی ہہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.29 ڈالر کمی کے بعد 89.45 ڈالرجبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 56 سینٹ یا 0.66 فیصد کمی کے بعد 83.90 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تنازع میں شدت آنے کے باوجود تیل بردار جہازوں کی آمدورفت جاری رہنے سے قیمتوں میں کمی آئی۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری سیشن میں جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جہاں برینٹ خام تیل 7.91 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی 6.56 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔ یہ اضافہ منگل کو جنگ میں مختصر وقفے کے بعد آنے والی 5 فیصد کمی کے بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم ہوتی ہے اور خطے میں امن برقرار رہتا ہے تو آئندہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔

Related posts

ورلڈ رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی تنزلی

Mobeera Fatima

مجھے وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا ، ٹرمپ

Mobeera Fatima

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کو مثبت سے مستحکم کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment