Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، 1967 کے بعد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی 1967 کے بعد سے ریکارڈ سطح تک بڑھ چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے ترجمان تمین الخیتان نے بتایا کہ  اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے غزہ میں جنوری 2025 سے اب تک تقریباً 30 ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ 1,400 گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق  مقبوضہ علاقے میں شہری آبادی کو مستقل طور پر بے دخل کرنا غیر قانونی منتقلی کے مترادف ہے، غزہ میں یہودی آباد کاروں کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے 757 حملے ریکارڈ کئے گئے، جو 2024 کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔

Related posts

ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضروری ہے، نواز شریف

Mobeera Fatima

امریکہ کا ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار

Mobeera Fatima

جنرل اسمبلی کا غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کامطالبہ، 2قراردادیں منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment