Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو گی

پنجاب میں عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔

200 سے زائد اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل 10 فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے،500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل کی فراہمی کی 90 فی صد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلا سود ادائیگی پانچ سال میں سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔

پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کی تمام جزئیات طے کر لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سولر پینلز سے عوام کے بجلی بل میں 40 فی صد کمی ہوگی، انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

Related posts

پی ٹی آئی احتجاج ، مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

ہربھجن، یوراج سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز کیخلاف کیس

Mobeera Fatima

Leave a Comment