Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیلی بمباری سے شجاعیہ میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ، ملبے سے 70 لاشیں برآمد

 اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے تل الحوا میں بمباری کرکے سینکڑوں رہائشی عمارات اور کاروبار مراکز کو تباہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مشرقی ضلع شجاعیہ میں اسرائیلی فوج نے 300 سے زیادہ رہائشی عمارات اور 100 سے زیادہ کاروباری مراکز کو تباہ کر دیا۔

اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطین کی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران تباہ حال علاقے میں ملبے کے ڈھیر سے 70 لاشیں برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے  جنوبی لبنان کے کئی دیہات میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Related posts

افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ سولر فوٹووولٹک پاور پلانٹ کے منصوبےکی منظوری

Mobeera Fatima

حجاج کی سہولت کیلئے منیٰ ، عرفات اور مزدلفہ میں آرام گاہیں بنانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment