Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کلیدی کردار، کشیدگی کم کرنے میں سنجیدہ ہے: پاکستانی سفیر

واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مرکزی کردار ادا کیا۔

پاکستان سفیررضوان سعید شیخ  نے کہا کہ ٹرمپ کی ذاتی دلچسپی اس امرکی عکاسی کرتی ہے کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، جنگ بندی نے واضح کیا کہ امریکی قیادت کشیدگی کم کرنے میں مخلص ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے اور امریکا کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

 انہوں نےمزید کہا کہ اگربھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 25 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکا تو یہ عمل اعلانِ جنگ کے مترادف تصورکیا جائے گا۔

Related posts

برانڈڈ گھی اور آئل مینوفیکچررز نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 5 روپے کمی کا امکان

Mobeera Fatima

25 سال کے دوران چاند دیکھنے پر 2 ارب روپے کے اخراجات

Mobeera Fatima

Leave a Comment