Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

سیف علی خان دوران ڈکیتی مزاحمت پرشدید زخمی

بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھرڈکیتی کی کوشش کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

بالی ووڈ کے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات ساڑھے تین بجے ممبئی میں بینڈرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا۔

سیف علی  کی مزاحمت پر چوری کے لئے آئے شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا، اس حملے میں اداکار زخمی ہو گئے ہیں اور اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان لیلاوتی اسپتال کا کہنا ہے کہ سیف علی کو گہرے زخم آئے ہیں، انہیں ریڑھ کی ہڈی کے قریب بھی زخم آیا ہے۔ واضح رہے کہ مزاحمت پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

ممبئی پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے اور گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

خان کا سپاہی تھا، ہوں اور رہوں گا، غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، شیر افضل مروت

Mobeera Fatima

پالتو کتے پر رنگین ٹیٹوز، جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں متحرک

Mobeera Fatima

Leave a Comment