Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پرمثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں 633 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ  100 انڈیکس 77 ہزار 718 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1141 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77 ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قمیت میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرڈالر کا ریٹ  278.63 روپے پر بند ہوا تھا۔

Related posts

اضافی سرکاری ملازمین کو ختم کیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون

Mobeera Fatima

غزہ پر بمباری سے مزید 60 فلسطینی شہید ، حماس نے اسرائیلی ٹینک اڑا دیا ، 3 فوجی ہلاک

Mobeera Fatima

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment