Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ٹرمپ نے 901 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ پر خاموشی سے دستخط کر دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً ایک کھرب ڈالر مالیت کے سالانہ دفاعی بل پر بغیر کسی سرکاری تقریب کے دستخط کر دیے ہیں، حالانکہ اس قانون میں یوکرین کے لیے نئی امداد اور یورپ کے دفاع میں امریکی کردار محدود کرنے سے متعلق ایسی شقیں شامل ہیں جو صدر کے مؤقف سے مختلف سمجھی جا رہی ہیں۔

ریوٹرس کے مطابق مالی سال 2026 کے لیے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) کے تحت 901 ارب ڈالر کے دفاعی اخراجات کی منظوری دی گئی ہے، جو صدر ٹرمپ کی جانب سے طلب کی گئی رقم سے آٹھ ارب ڈالر زیادہ ہے۔ یہ اب تک کی ریکارڈ فوجی فنڈنگ ہے۔

یہ جامع قانون فوجی تنخواہوں میں اضافے، اسلحہ اور دفاعی نظاموں کی خریداری، اور عالمی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے سمیت متعدد امور کا احاطہ کرتا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے دستخط کی تصدیق کی، تاہم اس موقع پر اوول آفس میں کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

یہ بل ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ سے پہلے منظور ہونے والی مختلف تجاویز کا مجموعہ ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان ایک سمجھوتے کے طور پر منظور کیا گیا۔

Related posts

سعودی عرب کا اپنی تہذیب و ثقافت کو ٹک ٹاک پر اجاگر کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

مذاکرات کیلئے خیر سگالی جذبے کیساتھ آئے ہیں لیکن امریکا پر اعتماد نہیں ، ایرانی اسپیکر

Mobeera Fatima

امریکی سینیٹر کوری بُکر نے مسلسل 24 گھنٹوں سے زائد تقریر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment