Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم 13500 روپے کر دی گئی

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کیلئے بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں روبینہ خالد نے کہا کہ جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہ ماہی قسط کی رقم کو 10500 سے بڑھا کر 13500 روپے کر دیا گیا ہے۔

روبینہ خالد نے مزید کہا کہ 2025 کا سال ہم بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے وقف کر رہے ہیں ، بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مستحق افراد خود اپنا روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں گے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایمانداری کیساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے۔

Related posts

لاکھوں افراد کیلئے بڑی سہولت، بی آئی ایس پی کا کیش نظام ختم

Mobeera Fatima

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس 14 اگست تک معطل رہے گی

Mobeera Fatima

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ4 لاکھ 44 ہزار 891 ہوگئی، اعداد وشمارجاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment