Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

مجیب الرحمان اور جیسن ہولڈر نے بھی پی ایس ایل کیلئے دستیابی کا اعلان کردیا

افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان اورویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر نے بھی پی ایس ایل کیلئے دستیابی کا اعلان کردیا۔

افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے لئے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی ہے۔

جیسن ہولڈر پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے، اس سے قبل وہ آئی پی ایل، سی پی ایل اور دوسری لیگز میں شامل رہے ہیں۔

بین الاقوامی کھلاڑیوں کی جانب سے پی ایس ایل کے لئے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی اور ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروا لی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا،چار جنوری کو فرنچائز ز ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گی۔

Related posts

جنگلا ت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

تعلیمی ادارے اب 20 جولائی تک جماعت نہم کے طلبا کی رجسٹریشن کروا سکیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment