Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بیان بازی، وزیراعظم نے بلاول کو ڈنر پر بلا لیا

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو آج ڈنر کی دعوت دے دی۔ 

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو ڈنر کے موقع پر آج اہم ملاقات کریں گے۔ اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال کے ساتھ پیپلز پارٹی اور ن لیگ تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ علاوہ ازیں دیگر امور پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سندھ اور پنجاب کے رہنماؤں کے درمیان جاری بیان بازی اور سیاسی کشمکش پر بھی بات ہوگی۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں طے شدہ معاملات میں نظر انداز کرنے کا معاملہ بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔

Related posts

محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ تھی، مراد علی شاہ

Mobeera Fatima

افغانستان نے سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی، سندھ حکومت کا پاک بھارت میچ بڑی اسکرینز پر دکھانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment