Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہو گیا ہے، شادی رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں میں طے ہوا ہے، رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی، رشتہ جس خاندان میں طے ہوا ہے وہ لاہور میں رہائش پذیر ہے۔

یادرہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی تقریبا ًایک برس کے بعد ہی ختم ہوگئی تھی، ان کی پہلی شادی قطر میں مقیم بزنس مین سیف الرحمان خان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی لندن میں 2021 میں نائٹس برج کے دی لینزبرو میں ہوئی تھی۔ اکتوبر 2023 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

Related posts

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

Mobeera Fatima

ڈیرہ اسماعیل خان ، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

admin

گندم سکینڈل میں حکومت کو 27 ارب نقصان کا انکشاف

admin

Leave a Comment