Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے ، بجٹ اب 10 جون کے بجائے 12 یا 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

عیدالاضحیٰ کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہو گی جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا ، عید کے تیسرے دن 9 جون کو اقتصادی سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایک ہی دن این ای سی اور اقتصادی سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم شریک ہوں گے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اور بجٹ پیش کرنے میں روایتی طور پر 2 دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت وفاقی بجٹ پیش کرنے کے تاریخ میں دو دن کی توسیع کر سکتی ہے۔

Related posts

پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

admin

کراچی: آج شہر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment