Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارت جانے والے طیارے کی میڈیکل ایمرجنسی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ

بھارت جانے والے غیر ملکی طیارے کو میڈیکل ایمرجنسی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر  لینڈ کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز مسقط سے بھارتی ریاست کیرالا کی طرف جارہی تھی۔ غیر ملکی طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان کے مسافر کو دورانِ پرواز دل میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ بیمار مسافر کو اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آف لوڈ کرکے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ ہنگامی لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو کراچی ایئرپورٹ پر تیار رہنے کی ہدایت کی گٸی۔ طیارہ میڈیکل ایمرجنسی کے طور پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

Related posts

ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل سے محروم رکھا گیا ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ

Mobeera Fatima

مولانا فضل الرحمن کے تحفظات ، پی ٹی آئی ، جے یو آئی میں مذاکرات پر ڈیڈلاک برقرار

Mobeera Fatima

کارساز ٹریفک حادثہ، ملزمہ نفسیاتی قرار، ڈرائيونگ لائسنس بھی نہ ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment