Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چیلنجز کے باوجود افغان مہاجرین کی مدد کی ، عالمی برادری وطن واپسی میں مدد کرے ، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرینڈی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کی انتہائی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ یو این ایچ سی آر افغان مہاجرین کے لیے ایک پائیدار حل کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے، افغان مہاجرین کی محفوظ اور باوقار وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں عالمی برادری مدد کرے ،افغان مہاجرین کی واپسی میں پاکستان کو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں اور سلامتی کے خطرات کو مد نظر رکھا جائے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر حکومت پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Related posts

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے افسران کی اسکروٹنی اور جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں اس وقت دو حکومتیں چل رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس نے نئی بلندیوں کو چھو لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment