Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہو گیا ہے، شادی رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں میں طے ہوا ہے، رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی، رشتہ جس خاندان میں طے ہوا ہے وہ لاہور میں رہائش پذیر ہے۔

یادرہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی تقریبا ًایک برس کے بعد ہی ختم ہوگئی تھی، ان کی پہلی شادی قطر میں مقیم بزنس مین سیف الرحمان خان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی لندن میں 2021 میں نائٹس برج کے دی لینزبرو میں ہوئی تھی۔ اکتوبر 2023 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 79 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہو جائے گا ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment