Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ

مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، کہیں مہنگی اور کہیں سستی ہو گئی۔

لاہور میں مرغی کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے۔

لاہور میں زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں چار روپے کی کمی ہوئی ہے، زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 388 روپے جبکہ پرچون ریٹ 402 روپے مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی قیمت میں مزید تین روپے کی کمی ہوئی ہے، فی درجن انڈے 225 روپے کے ہو گئے ہیں۔

فیصل آباد میں زندہ مر غی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 389 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے کلو ہو گیا ہے، گوشت کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 584 روپے کلو ہو گئی ہے۔

Related posts

10 سال کیلئے لانگ ٹرم پالیسی لانا ہو گی، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ، قیمت 277.68 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا غیر مسلم طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment