Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ ، تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن اور سلامتی سے متعلق بھی بات چیت کی۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اگلے 4 سال میں سرمایہ کاری اور تجارت 600 بلین ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے۔

Related posts

امریکی صدارتی انتخابات ، 3 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

دوحا سے فلپائن جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

Mobeera Fatima

Leave a Comment