Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک بھر میں گرمی شدت برقرار ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں آج شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا، جنکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

دوسری طرف بلوچستان کے بعض مقامات اور  کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کو چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آج سب سے زیادہ گرمی سبی،دادو،ڈیرہ غازی خان،بہا ولپور میں پڑنے کا امکان ہے، سبی میں درجہ حرارب 52، دادو، ڈیرہ غازی خان میں 51، بہاول 50، سکھر49 ،ملتان، سرگودھا میں 48، نواب شاہ ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 48 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

علاہ ازیں بنوں ،ساہیوال،نوکنڈی میں 47، تربت میں 46، فیصل آباد، لاہور 45، حیدرآباد 44، راولپنڈی 43، اسلام آباد 42، کوئٹہ 41 اور کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری رہے گا۔

Related posts

گیس بلوں میں کونیکل بیفل چارجز اوگرا کی منظوری سے شامل کئے ،سوئی سدرن

Mobeera Fatima

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

Mobeera Fatima

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment