Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

امریکا نے یورینیم افزودگی کے خاتمے کی شرط رکھی تو مذاکرات نہیں کرینگے ، ایران کا اعلان

ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے ایرانی خبر رساں ادارے ایرنا سے گفتگو میں کہا کہ اگر مذاکرات کی شرط افزودگی روکنا ہے، تو ایسے مذاکرات ممکن ہی نہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی واضح کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی ممکنہ ملاقات کے لیے تاریخ، وقت یا مقام کا تعین تاحال نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کے درمیان پانچ دور ہو چکے ہیں، تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

Related posts

بلوچستان میں منفی درجہ حرارت، گیس پائپ لائن منجمد، سپلائی متاثر

Mobeera Fatima

قرضوں نے پاکستان کی معیشت کو متاثر کیا ہے، شیری رحمان

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیش گوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment