Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بلوچستان میں منفی درجہ حرارت، گیس پائپ لائن منجمد، سپلائی متاثر

بلوچستان میں شدید سردی، درجہ حرارت منفی چھ ڈگری ہونے کی وجہ سے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن منجمد ہو گئی۔

سوئی سدرن گیس کے مطابق ریگولیٹرز آئسنگ کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، کوئٹہ، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں گیس پائپ لائن بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، پائپ لائن سیٹ 130 کی بجائے 20 پی ایس آئی جی پر کام کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیمیں صبح چھ بجے سے اس پر کام کر رہی ہیں، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

Related posts

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو ثقافت کا چارج بھی سونپ دیا گیا

Mobeera Fatima

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز مان لی ، امریکا

Mobeera Fatima

چیمپئنز ون ڈے کپ، الائیڈ بینک اسٹالینز نے نورپور لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment