Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی مزید 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر، 4 اور 5 اکتوبر کے 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی جبکہ 24 نومبر احتجاج کے 28 مقدمات میں تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

6 تھانوں کے تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت میں پیش کر دیں۔

درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی ،پراسیکیوٹر امین منہاس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا جبکہ دیگر کا آج لیا جائے گا۔

واضح رہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر احتجاج کے 6 مقدمات درج ہیں۔

Related posts

پی ٹی آئی کو اپنے درمیان میر جعفر، میر صادق کا اب معلوم ہوا، گورنر خیبر پختونخوا

Mobeera Fatima

24 اگست کی شام چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، اسپارکو

Mobeera Fatima

ایس سی او کانفرنس ، نور خان ایئربیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ہوٹلز اور کاروباری مراکز بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment