Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

نشے کی حالت میں اسلحہ رکھنے کا کیس ، جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی

امریکی صدر جوبائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے کیس اور ٹیکس فراڈ مجرم قرار دیئے گئے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے رواں سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تھے۔

جوبائیڈن کے بیٹے پر ایک اور الزام ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق بھی تھا جس میں ہنٹر بائیڈن نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ ہنٹر بائیڈن پر 9 الزامات تھے اور انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم کیا تھا ۔

اعتراف جرم کے بعد جج نے ہنٹر بائیڈن کو خبردار کیا کہ اس پر انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرتک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ان مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان رواں ماہ (دسمبر) میں ہونا تھا مگر جوبائیڈن نے اس سے قبل ہی اپنے بیٹے کو معاف کر دیا۔

Related posts

پنجاب میں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

سری لنکا ہاتھیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور، ری ہیبلیٹیشن سنٹر اور ٹرانزٹ ہوم بھی قائم

admin

کیا صدر، وزیر اعظم، اسپیکر اور پارلیمنٹیرینز سب کو نکال دیں؟ سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment