Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بنگلہ دیشی فوج کا ملک بھر سے کرفیو ختم کرنے کا اعلان ، تعلیمی ادارے کھل گئے

بنگلہ دیش کی فوج نے حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے اگلے روز ہی ملک بھر سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کھول دی گئی ہیں مگر طلبہ کی تعداد بہت کم ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں اساتذہ کی تنظیم ‘یونیورسٹی ٹیچرز نیٹ ورک’ آج تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق  آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد گزشتہ روز وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔

Related posts

جنتر منتر احتجاج: بھارتی پولیس نے ابھیجیت دیپکے، دھروو راٹھی سمیت سینکڑوں مظاہرین گرفتار کر لیے

Mobeera Fatima

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر

Mobeera Fatima

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا عندیہ دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment