Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر گیا

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1181 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 37 ہزار 684 سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا تھا ، کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کی بدولت مضبوط معاشی اشاریوں نے سرمایہ کاروں کو متحرک کیا ہوا ہے۔

Related posts

آئی ٹی مصنوعات معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گی، شزا فاطمہ

Mobeera Fatima

پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment