حکومت پنجاب نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو ثقافت کا چارج بھی سونپ دیا۔
صوبائی وزیر پنجاب عظمیٰ بخاری کو محکمہ کلچر کا قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل عظمیٰ بخاری بطور وزیر اطلاعات بھی اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے سید کوثرعباس کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر کرنے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید کوثرعباس کو اعزازی طور پر میڈیا کوآرڈینیٹرفرائض سونپے گئے ہیں۔