Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا

پاکستان میں سرمایہ لگانے والی غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری سے زیادہ منافع باہر منتقل کردیا ہے، اس حوالے سے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023 اور 24ء کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے 2 ارب 21 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسی دورانیے میں غیرملکی کمپنیز نے پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، مالی سال 2022 اور23 کے مقابلے میں غیر ملکی کمپنیوں نے 23 گنا زیادہ منافع پاکستان سے منتقل کیا۔

جون 2024 میں غیرملکی کمپنیوں نے پاکستان سے 41 کروڑ ڈالر کا منافع باہر منتقل کیا، سب سے زیادہ منافع فائنانشل بزنس کی غیر ملکی کمپنیوں نے 64 کروڑ ڈالر باہر منتقل کیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالرز باہر منتقل کرنے کی حکومتی پالیسی نرم کرنے سے منافع زیادہ منتقل ہوا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی منافع کی منتقلی 6 سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی کارکنان چیک کریں، بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

امریکی پاپ ڈیوا ایناستاسیا ورلڈ ٹینس لیگ 2024 میں اسٹیج لے گی۔

Mobeera Fatima

پونے، کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

Mobeera Fatima

Leave a Comment