Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارت کی ہٹ دھرمی ، چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان

بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع حل نہ ہو سکا ، بھارت ٹیم پاکستان آنے سے انکاری ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈہائبرڈ ماڈل پر تسلیم نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دونوں ٹیموں کے درمیان تنازع برقرار رہنے کے باعث شیڈول کا اعلان اگلے 24 گھنٹے میں مشکل ہے۔ اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہوسکے گا۔

دوسری جانب اسٹیک ہولڈر شیڈول کے مطابق باہمی اتفاق کے ساتھ ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں۔ براڈ کاسٹرز نے پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔

Related posts

رواں ہفتے 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات

Mobeera Fatima

بھارت امریکہ ہے نہ پاکستان افغانستان ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment