Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا

لاہور، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے، انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی کلو گوشت کے نرخ 490 روپے ہو گئے ہیں، گزشتہ روز فی کلو نرخ 482 روپے تھے۔

زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 338 روپے کا ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے اور انڈوں کی فی درجن قیمت 345 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 319 روپے کلو، پرچون ریٹ 333 روپے کلو، برائلر مرغی کا گوشت 482 روپے کلو ہے۔

Related posts

غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ ، جسین گلیسپی کا معاہدہ قبل از وقت ختم کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

کراچی، سی ویو پر مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

admin

آٹا سستا ہونے کے تناسب سے روٹی کی قیمت کم کی جائے ، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment