Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ناصربن عبدالعزیز کو اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز دے دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود نے ملاقات کی اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے امور پر بھی بات ہوئی۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی جس پر سعودی وزیر نے اتفاق کیا اور ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ اس ضمن میں مزید ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ اور سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات میں پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا۔

Related posts

امریکا دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

Mobeera Fatima

فارمی انڈے 286 روپے درجن ہو گئے

Mobeera Fatima

دریائے سندھ، قدیم جھولے سے جدید سونے کے ذخائر تک

Mobeera Fatima

Leave a Comment