Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اہم قانون سازی ، اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ آج اسلام آباد طلب

حکومت نے اہم آئینی اور سیاسی معاملات پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو آج اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کو آئندہ چند روز میں ہونیوالی اہم قانون سازی کے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا، حکومت کی قانونی ٹیم آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کر رہی ہے۔

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مشروط تعاون کا سگنل دے دیا ہے۔

ادھر پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ آج ایوان صدر میں طلب کر لیے گئے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس آج رات 8 بجے ہو گا۔

Related posts

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی نماز فجر میں مصروف فلسطینیوں پر بمباری ، 100 شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment