Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی حکومت کا تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ کو دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا کی جائے گی۔

Related posts

غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی: داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ

admin

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment