Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جوہری ممالک کی جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک نہیں رہیں گی، بلاول بھٹو

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف پانی بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، لیکن بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔

سفارتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جوہری طاقتیں ہیں، اگر جوہری ممالک کی جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک نہیں رہیں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستا ن کاپیغام امن،استحکام اورترقی ہے، سفارتی کمیٹی مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کا مؤقف بھرپوراندازمیں پیش کرے گی، امن اور مذاکرات چاہتے ہیں ،بھارت پیچھے ہٹ رہاہے، ہم ذمہ دار ملک ہونے کاثبوت دے رہے ہیں۔

چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام پاکستا ن پر لگایا، لیکن جیت سچ اورامن کی ہوگی۔

Related posts

دہشتگردوں کیخلاف بات کرنے پر علی امین گنڈاپور کی ٹانگیں کانپتی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

اٹلی میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں ، 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment