Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کا حصول ضروری قرار دیدیا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے گرین لینڈ کا حصول ضروری قراردے دیا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی اورعالمی امن وسلامتی کے لیے گرین لینڈ ناگزیر ہے، گرین لینڈ پر نظر ڈالیں تو وہاں کے پانیوں میں چینی اور روسی جہازوں کی بھرمار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو ڈنمارک یا کسی اور پر نہیں چھوڑسکتے، جدید اسلحے کے دور میں گرین لینڈ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نےگرین لینڈ کا دورہ کیا انہوں کہا کہ گرین لینڈ میں فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں پڑے گی، گرین لینڈ پر فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔

امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کے لوگ سمجھدار ہیں، ہم ایک معاہدہ کر سکیں گے، امید ہے کہ امریکا کے ساتھ شراکت داری کا انتخاب کریں گے۔

Related posts

بارش برسانے والا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا

Mobeera Fatima

لوئر کرم میں فائرنگ، ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت 7 افراد زخمی

Mobeera Fatima

کم عمری کی شادی سے متعلق بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

Leave a Comment