ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں مسلسل تین میچ ہار کر بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
مونگ کوک میں کھیلے گئے مقابلوں میں روبن اتھاپا کی کپتانی میں ایونٹ میں شرکت کرنیوالی بھارتی ٹیم کو گزشتہ روز پاکستان نے بھی شکست دی تھی۔
متحدہ عرب امارات نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں 1 رن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، ہانگ کانگ سُپر 6 میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بھا رتی ٹیم صرف 129 رنز بنا سکی، بھارت کو انگلینڈ سے بھی 15 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس طرح بھا رتی ٹیم مسلسل تین میچوں میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔