Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان سے لڑنا آسان نہیں، بھارتی جنرل پی آر شنکر کا اعتراف

اسلام آباد: بھارتی جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان سے لڑنا آسان نہیں۔

پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے دشمن بھی مان گیا کہ پاکستان سے لڑنا آسان نہیں ہیں۔

بھارتی جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اب پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کیا کمزوریاں ہیں۔ جنگ ایک دو طرفہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے چینی ہتھیاروں کے خلاف اُن سے لڑائی کی جو انہیں چینیوں سے بہتر چلاتے ہیں۔ اور یہ بات نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔

پی آر شنکر نے کہا کہ چینی جنگی میدان میں اپنے ہتھیار مؤثر طریقے سے نہیں چلا سکتے۔ اور میں چینیوں کے مقابلے پاکستانیوں سے لڑنے سے گریز کروں گا۔

بھارتی جنرل نے دوٹوک اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں۔

Related posts

حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے، آرمی چیف

Mobeera Fatima

کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے بھی ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر اے ایس آئی کو 3 سال قید

admin

Leave a Comment